بلوچستان: مختلف علاقوں سےپاکستانی فورسز کے ہاتھوں 8 افراد گرفتاری بعد لاپتہ

119

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مجموعی طور پر 8 افراد گرفتاری بعد لاپتہ کیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان  کے صنعتی شہر حب سے ہوٹل میں رہائش پذیر تین نوجوانوں کو خفیہ اداروں اور فورسز کے اہلکاروں نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا، لاپتہ ہونے والے افراد کا تعلق خضدار کے علاقے وڈھ سے  بتایا جارہا ہے-

ٹی بی پی لسبیلہ کے نمائندے کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والوں میں جاوید اور نذیر شامل ہیں، جبکہ تیسرے شخص کا نام ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے جو کہ حب کا مقامی اور رکشہ ڈرائیور بتایا جارہا ہے-

دوسری جانب خضدار  شہر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سول ہسپتال کے سامنے سے رشید عمرانی نامی نوجوان کو ان کے دو دوستوں سمیت پاکستانی فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے-

علاقائی ذرائع کے مطابق رشید عمرانی خضدار یونیورسٹی کا طالبعلم ہے-

جبکہ  ضلع تربت کے علاقے تمپ سے نویں جماعت کے طالبعلم عبدالوہاب ولد شاہ مراد بلوچ اور دشت کے علاقے رند بازار سے زہیر ولد ڈاکٹر محمد جان کو فورسز نے گرفتاری  بعد نامعلوم مقام  پر منتقل  کردیا-