بلوچستان : آواران سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو نوجوان بازیاب

161

بلوچستان کے علاقے آواران سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔

غلام قادر اور حمید بلوچ کو اغواء کرنے کے بعد فورسز اہلکاروں نے ان کے شناختی کارڈ گھر والوں کو دیا تھا کہ آپ لوگوں کے بندے مارے جاچکے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ زرائع کے مطابق فورسز کی جانب سے شناختی کارڈ واپس کرنے کے بعد غلام قادر اور حمید بلوچ کے گھر والوں نے ان کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی تھی ، لیکن گذشتہ روز فروسز نے انھیں رہا کردیا اور دونوں نوجوان اپنے گھر پہنچ گئے