الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود بلوچستان یونیورسٹی میں سفارشی بھرتیاں جاری

390

الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سفارشی بھرتیاں جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹوں پر تعیناتی پر پابندی کے باوجود یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ نے سابق صوبائی وزیر اور پشتونخواہ پارٹی کے لیڈر رحیم زیارتوال کی بیٹی نازو رحیم کی تعیناتی کے آرڈر بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو کے 9 اپریل کو جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یکم اپریل سے نئے پوسٹوں پر بھرتی اور تعیناتی پر پابندی لگا دی ہے۔

یاد رہے کہ 2015 میں رحیم زیارتوال کی بڑی بیٹی بخت زرین جو باٹنی ڈیپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ کنٹریکٹ پر کام کر رہی تھی اسے بغیر ٹیسٹ انٹریو کے لیکچرار تعینات کیا گیا اور ایک ہفتے کے اندر اندر اسے 19 گریڈ میں اسسٹنٹ پروفیسر لگا دیا گیا۔