یوبی اے اوربی ایل اے کے درمیان رنجشوں کا خاتمہ بہتر نویدہے: واحد قمبر بلوچ

662

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سینئرکمانڈراستاد واحد قمبر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں یو بی اے اور بی ایل اے کے درمیان مفاہمت اور کشیدگی ختم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ دونوں تنظیموں کا فیصلہ دانشمندانہ اور بہترین نوید ہے جس پر میں انہیں مبارکباد دیتاہوں ۔

استاد واحد قمبر بلوچ نے کہاکہ یوبی اے اور بی ایل اے کے درمیان دیرینہ تنازعہ اورکشیدگی ایک نقصان دہ عمل تھا جس کے تحریک پر منفی اثرات پڑے لیکن تحریک کے خیرخواہوں اور دوستوں کے محنت اور دونوں تنظیموں کی قیادت نے مثبت سوچ اپناکر تمام رنجشوں کو مٹاکر دانشمندی کا مظاہرہ کیاہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ قومی تحریک میں مثبت سوچ کی فروغ اور آپسی قربت اورہمکاری وقت کا بڑا تقاضا ہے جس پر غور و فکر کرنا تمام تنظیموں کا اولین فریضہ ہے اُمید ہے کہ دونوں تنظیموں کی قیادت اس عمل کو مثبت طرز فکر کے ساتھ آگے بڑھائیں گے ۔