ہمارا بنیادی مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنا ہے- بی ایس اے سی

235

اوتھل زون کے جنرل باڈی اجلاس سے مرکزی رہنماؤں کا خطاب

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اوتھل زون کا جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں مہمان خاص مرکزی رہنما غنی بلوچ اور ڈاکٹر نواب بلوچ تھے. اجلاس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوان کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں جو اپنے علم، شعور، جدوجہد اور محنت سے اپنے قوم کی تقدیر بدل دیتے ہیں اسی لئے بحثیت نوجوان کے جس مقصد کیلئے ہم لوگ تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ سب سے پہلے اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں. کیونکہ ہمارے والدین بڑے امیدوں کے ساتھ ہمیں ان تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں اور ہمارا پرائمری مقصد بھی یہی ہے کہ بھر پور محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے اپنے معاشرے کیلئے رول ماڈل بن جائیں.

رہنماؤں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں تعلیم اور تربیت کی آمگاہیں ہوتے ہیں غربت کو ختم کرنے کا پہلا اور بہترین طریقہ یہی ہے کہ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کو تعلیم جیسی زیور سے آراستہ کریں. اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مقصد بھی یہی ہے کہ مردوں کے ساتھ عورتوں کی تعلیم کو یقینی بنائیں. اور یہ ایک ایسا تعلیمی اور علمی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد پورے پاکستان میں بلوچ طلبہ و طالبات کے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کو حل کرنے کیلئے کوشان رہنا ہے. اپنے قیام سے لے کر آج تک مختلف ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک فعال اور منظم کردار ادا کر رہی ہے.

ترجمان نے آج آخر میں کہا کہ اوتھل زون کے جنرل باڈی اجلاس میں کابینہ کی مدت پوری ہونے پر کابینہ تحلیل کرکے نیا کابینہ تشکیل دیا گیا جس میں مصدق نور صدر اور خالد بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے.