دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو کو ملنے والی معلومات کے مطابق گوادر کے علاقے سوربندر میں داڑھی کی ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، داڑھی کی ڈیزائن بنانے پر پابندی انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامے میں دی گئی ہے.
نمائندہ دی بلوچستان نے جب علاقائی لوگوں سے اس حوالے سے ان کی رائے جاننے کی کوشش تو علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک جانب علاقے میں داڑھی بنانے پر انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی جارہی ہے تو دوسری جانب علاقے میں منشیات کی خرید و فروخت کھلے عام جاری ہے جس پر انتظامیہ کی طرف سے عملاً کوئی کاروائی دکھائی نہیں دیتی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں داڑھی بنانے پر انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہے، جس پر لوگ اپنے تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں.