گریشگ و مند سے دو افراد حراست بعد لاپتہ

196

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق گریشگ اور مند سے دو نوجوان فرسز کے ہاتھوں حراست کے بعد لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق گریشگ کے پہاڑی علاقے نارک سے ایک نوجوان باہوٹ ولد عظیم کو خفیہ وداروں و مقامی ڈیتھ سکواڈ کے اہلکاروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیاہے، ذرائع کے مطابق باہوٹ ایک چرواہاہے۔

دوسری جانب گزشتہ شب مند کے علاقے ڈلِ سر میں فررسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص حنیف ولد عبدالمجید کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ چھاپے کے دوران خواتین اوربچوں کو فورسز کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔