کیچ: گھر پر فورسز کا چھاپہ، تمپ سے لاپتہ شخص کی شناخت ہو گئی

150
File Photo

دی بلوچستان پوسٹ ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ و سرچ آپریشن کے دوران خواتین و بچوں کو زد و کوب کیا جس سے چار خواتین زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت سبدان میں پاکستانی آرمی نے گذشتہ شام کے وقت آپریشن کرکے خواتین و بچوں کوشدید تشددکا نشانہ بنایا، علاقائی زرائع نے بتایا کہ فورسز نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر لے گئے جبکہ مذکورہ آپریشن میں ا ب تک کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں کلاہو کراس سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سلمان ظفر ولد ظفر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔