کیچ و بسیمہ میں فوجی آپریشن، گھر نزرآتش، کئی افراد لاپتہ

383
File Photo

نمائندہ ٹی بی پی کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں بسیمہ اور کیچ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران  کئی گھر نذرآتش اور متعدد افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے بسیمہ کے مختلف علاقوں سولیر ،پشت کوہ اور توباہ کے آبادیوں پر دھاوا بول کر آپریشن کا آغاز کردیا جو تاحال جاری ہے۔

فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر گھروں میں لوٹ مار کی گئی۔

آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا گیا جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ نذر آتش ہونے والے کئی گھروں میں علی محمد ولد لال بخش اور حبیب بلوچ ولد لال بخش نامی دو بھائیوں کے گھربھی شامل ہیں۔

زرائع نے مزید بتایا ہے کہ دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں بھی پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے گھروں میں لوٹ مار اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کئی گھروں کو نذر آتش کیا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے اور علاقہ مکمل فوج کے محاصرے میں ہے۔