کوہلو : فورسز کا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

397

کوہلو سے فورسز کا بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع کوہلو میں خفیہ اطلاع پر لیویز نے چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا۔

سرکاری زرائع کے مطابق کوہلو کے تحصیل کاہان کے علاقے سورآب میں لیویزنے کاروائی کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود قبضے میں لے لیا-

تاہم آزاد زرائع سے فورسز کی اسلحہ برآمدگی کی تصدیق نہ ہوسکی، یاد رہے اس وقت بلوچستان کے مختلف علاقوں جن میں خاص طور پر آواران، مشکے، راغے اور بیسمہ شامل ہیں میں ایک وسیع پیمانے کا آپریشن جاری ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری آبادیاں متاثر ہورہی ہیں۔ تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بابت کوئی خبر سامنے نہیں آسکا ہے۔