کوئٹہ: پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ملازمین کا سول ہسپتال میں احتجاجی دھرنا

359

پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صدر جمال شاہ کاکڑ اور ملازمین سول ہسپتال میں اپنے مطالبات کی حل کیلئے احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہیں۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پیرامیڈیکل سٹاف کی منظور شدہ سمری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کریں گے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی احتجاج سے سول ہسپتال کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان، سیکرٹری صحت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے جائز مطالبات حل کیئے جائیں تاکہ سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کم ہوسکے۔

آخر میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، سید عبدالقیوم آغا اور تاجر امن کمیٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین سیف الدین نثار نے بھی کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے مطالبات حل کرنے اور نوٹیفکیشن جاری کر نے کا مطالبہ کرتے ہیں، جائز مطالبات پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین کا حق ہے۔