کوئٹہ: پشتون لانگ مارچ میں بلوچ خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

341

کوئٹہ: پشتون لانگ مارچ میں بلوچ خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں جاری پشتون لانگ مارچ میں بلوچ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے

اطلاعات کے مطابق تحفظ پشتون موؤمنٹ کی جانب سے کوئٹہ میں جاری لانگ مارچ کے جلسہ عام  میں بلوچ خواتین اور طلباء کی بڑی تعداد نے اظہار یکجہتی کے طور پر شرکت کی ہے

لانگ مارچ میں شریک بلوچ خواتین و طلباء نے ہاتھوں میں لاپتہ بلوچ افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھی جن پر لاپتہ بلوچ افراد کی رہائی کے مطالبات درج تھے.

واضح رہے کہ میڈیا میں جاری کردہ بیانات میں بی ایس او آزاد اور بی این ایم نے بلوچ قوم کو پشتون لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرنے کی درخواست کی تھی

جبکہ سوشل میں بلوچ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے بھی پشتون لانگ مارچ کی بھر پور حمایت دیکھنے میں آئی ہے