کراچی و لسبیلہ سے 3 افراد لاپتہ

184

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق کراچی سے ایک اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے دو افراد سمیت تین افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری آٹھ چوک پر جمیل ہوٹل سے گزشتہ شب چار بجے کے قریب پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا جس کی شناخت عبدالرزاق ولد حسن کے نام سے ہوئی ہے جو اواران کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے لسبیلہ سے پاکستانی فورسز رواں ماں کی 13 تاریخ کو رات کے وقت واشک کے رہائشی خالد بلوچ ولد جان محمد کو جبری طور پر اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

خالد بلوچ کے خاندان والوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک ٹیچر ہیں۔

یاد رہے کہ خالد بلوچ کو لسبیلہ سے ماسٹر عبدالعزیز کے گھر سے فورسز نے اغواہ کیا تھا، ماسٹر عبدالعزیز کو ایک دن قبل 12مارچ کو فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا جن کے گھر والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے غرض سے خالد بلوچ اپنے خاندان کے ساتھ گئے تھے جبکہ وہ بھی لاپتہ ہو گئے۔

لاپتہ افراد کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اس واقع کے شدید مزمت کی ہے اور ان افراد کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

وی بی ایم پی نے بتایا کہ ماسٹر عبدلاعزیز ولد ملا جان     واشک کے رہائشی ہیں جن کے بیٹے کو 2016 میں ماوارئے قانون قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لسبیلہ میں رہائش پزیر تھے۔