کراچی: سید ہاشمی لائبریری پر نامعلوم افراد کا حملہ

510

کراچی میں نامعلوم افراد نے تالہ توڑ کر سید ہاشی لائبریری میں توڑ بھوڑ کی ۔

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سید ہاشمی ریفرینس لائبریری کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد کمپیوٹرز کا ریکارڈ اور دیگر اشیاء بھی اٹھا کر  اپنے ساتھ لے گئے ۔

بلوچستان کے مختلف سیاسی و سماجی حلقوں اور طالب علموں نے اس واقعہ کی شدید  الفاظ میں مذمت کی  اور سندھ حکومت سے  مطالبہ کیا  کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سید ہاشمی لائبریری پر حملہ کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک  یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ تعلیمی و اداروں پر اس طرح کے حملوں میں کون ملوث ہے۔