ژوب: پشتون رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج 

331

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ژوب پولیس نے پشتون رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دیا گیا ہے-

ایف آئی آر میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر رضا محمد رضا پشتون تحفظ مومنٹ کے نوجوان رہنما منظور پشتین سمیت 6 افرادکو نامزد کر دیا گیا ہے –

ژوب پولیس نےپشتون رہنماؤں پرپاکستانی ریاست ، پاکستانی فوج کے خلاف تقریر کرنے اور عوام میں اشتعال پھیلانے کا الزام لگایا ہے-

دوسری جانب قلعہ سیف الله میں بھی ایم پی اے  نواب ایاز جوگیزئی سمیت متعدد افراد کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں-