ڈیرہ مراد جمالی: سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد مابین تصادم، ایک شخص جابحق

134

ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہے جس سے ایک شخص کے جابحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ جھڑپ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے مینگل کوٹ کے قریب ہوئی ہے۔

پاکستانی فورسز نے ایک شخص کوحراست میں لینے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ مسلح افراد کون تھے تاہم بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متواتر ایکدوسرے کو نشانہ بناتی رہی ہیں۔

اسکے علاوہ بلوچستان میں جعلی مقابلوں کے بھی بہت سے واقعات دیکھنے کو ملی ہیں جنہیں بعد میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ کا رنگ دیا جاتا ہے۔