غازی میڈیکل کالج کے سامنے احتجاج میں بیٹھے طلبا کو 28 دن ہوگئے لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائی گئی ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور اس معاملے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
طلباء احتجاج میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت بھی کی اور ہر سطح تک طلبا کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ اگر طلبا کے مطالبات نامانے گئے تو ہم سرداروں اور آنے والے الیکشنز کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
احتجاج میں شرکت کرنے والے قبائلی عمائدین مختلف بلوچ قبائل بزدار کھوسہ لغاری اور مزاری سے تعلق رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ طلباء کا مطالبہ اپنے ہی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں قائم غازی میڈیکل کالج میں 10% فیصد ٹرائبل کوٹہ مقرر کرنا ہے۔