ڈیرہ بگٹی: گاڑی کو حادثہ، 3 جانبحق، 11 زخمی

100

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے جن موڑ پر گاڑی کھائی میں جا گری جس سے تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر کی حالت تشویشناک ہے اور زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ جان بحق اور زخمیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔