دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں میٹرک کے امتحانات کے دوران طالب علم کو ہال میں داخل ہونے سے روک دیا گیا-
تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں امتحانات کے دوران طالب علم کو فیس ادا نہ کرنے پر امتحانی ہال سے نکال دیا گیا۔
شاہدین کے مطابق تعلیمی سال ضائع ہونے کے ڈر سے طالبعلم نے ہال کی چھت پہ چڑکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا چاہا تو بد قسمتی سے قریب موجود بجلی کے ٹرانسفارمر کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔