دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کئے جانے والے بولان میڈیکل کالج کے طالب علم سعید بلوچ کے بحفاظت رہائی کے لئے مختلف طلباء تنظیموں اور شعبہِ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے.
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مظاہرین مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کشمنر کے دفتر سامنے پہنچ گئے. جبکہ انکسب روڈ پر احتجاج کی وجہ سے ہاکی چوک، وائٹ روڈ، کسٹمر چوک، چمن پھاٹک اور جی پی او چوک کے اطراف بد ترین ٹریفک جام ہوگئی.
جبکہ مظاہرین کو وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے سے روک دیا گیا ہے، مظاہرین کو روکنے کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے والے راستوں پرٹرک کھڑے کر دیئے گئےہیں.
واضح رہے طالبعلم سعید بلوچ کو دو دن قبل فورسز کے اہلکاروں نے کالج کے مین ہاسٹل سے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا تھا.