پنجگور: پاکستانی فورسز کا گھر پر حملہ، ایک طالب علم لاپتہ

246

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم ریش پیش میں گذشتہ شب پاکستانی فوج و خفیہ اداروں نے حاجی داد محمد نامی ایک شخص کے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر گھر کے قیمتی اشیا لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

جبکہ دو مارچ کو پنجگور کے علاقے تسپ پاکستانی خفیہ ادارے و ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار گورنمنٹ ہائی اسکول میں گھس کر دوران امتحان ایک طالب کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے، جس کی شناخت انیس ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسکول میں گھس کر طالب علم کو لاپتہ کرنے والے خفیہ ادارے و ڈیتھ اسکواڈ کے سربراہ ملا قاسم کے آدمی تھے۔