پنجگور: فورسز نے چادر و چاردیواری پامال کرکے نوجوان کو لاپتہ کردیا

214

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں فورسز نے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرکے نوجوان کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا.

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پروم، ریش پیش کے علاقے سے فورسز نے جعفر ولد مولداد کو گھر سے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا.

اہلِ خانہ کا الزام ہیکہ فورسز نے چھاپے کے دوران چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا.