پشتون تحفظ موومنٹ کا ممبر فورسز کے ہاتھوں اغواء ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے چمن کمیٹی کے ممبر صادق اچکزئی کو آج فورسز نے اغواء کرلیا ۔
واضح رہے کہ صادق اچکزئی پشتون تحفظ موومنٹ کے حالیہ دنوں میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ہونے والے جلسوں میں کافی سرگرم تھے اور بہتر انداز میں مہم چلا رہے تھے ۔