واشک: مختلف مقامات پر پاکستانی فوج کا آپریشن جاری

231
File Photo

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک کے مختلف مقامات پر پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ روز سے واشک کےعلاقے بسیمہ، سولیر، ٹوبہ، پشتکوہ، کش اور دیگر مقامات پر فوجی آپریشن جاری ہے۔

علاقائی زرائع نے بتایا کہ چھ روز سے جاری آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست کے بعد لاپتہ اور گھروں کو نذرآتش کیا گیا ہے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق ہوگئے۔

علاقائی لوگوں نے بتایا کہ چھ دنوں سے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند ہونے کے سبب لوگوں کو کھانے پینے کے سامان کی قلت کے باعث شدید دشواری کا سامنا ہے۔

دوسری جانب پنجگور شہر کے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے نے بتایا ہے کہ پنجگور کیمپ میں دو اور ہیلی کاپٹروں کے آمد کی اطلاعات ہیں، جس سے آپریشن کو وسعت دینے کا گمان کیا جارہا ہے۔