دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق واشک کے علاقے سولیر سے لاپتہ ہونے والے دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو سات مارچ کو واشک کے علاقے سولیر سے فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا، لاپتہ کئے جانے والے افراد کی شناخت سات سالہ کریم ولد رضو اور دلبور ولد بہار کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ان علاقوں سے فورسز کے ہاتھوں کئی افراد لاپتہ کئے جاچکے ہیں جن کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔