مچھ: ویگن الٹنے سے ڈرائیور جانبحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی

260

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے سکھر جانیوالا ویگن حادثے کا شکار-

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے سکھر جانیوالی باراتیوں کی گاڑی مچھ کے قریب بےقابو ہو کر الٹ گئی-

حادثے میں وین کا ڈرائیور جان بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے-

ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا  گیا ہے-