مچھ بولان میں زوردار دھماکہ

589

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ بولان میں مسلح افراد نے پرانا مچھ کہ قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا-

واقعہ کے بعد ریلوے حکام نے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے، جبکہ دھماکے سے بلوچستان آنے والی ٹرینوں کا شیڈیول بھی متاثر ہوا ہے-

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی عرصے سے مسافر ٹرینوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان حملوں کے بعد حکومت نے بلوچستان میں رات کے اوقات میں ٹرین سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔