مشکے میں فورسز کے ہاتهوں ایک شخص لاپتہ
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشکے میں فورسز کی جانب سے چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے لوگوں پر تشدد کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات مشکے کے علاقے کلر میں فورسز کی جانب سے گھروں کی چادر و چاردیواری پامال کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھروں میں لوٹ مار کی گئی۔
جبکہ آج مشکے، کلر کے رہائشی الطاف ولد علی حسین کو مشکے، ریندک کے چیک پوسٹ سے اس وقت گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا جب وہ خضدار جارہا تھا۔
واضح رہے کہ مشکے میں فورسز کے ہاتھوں روزانہ تشدد کا نشانہ بننے کی وجہ سے لوگ نکل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مشکے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں کو ہجرت کر کے بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہورہے ہیں۔