مشکے: فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

349

ٹی بی پی ویب نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق و ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مشکے کے علاقے پروار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے محبت جان نامی شخص اور اس کے والد مبارک لشکری جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک کمسن لڑکا نور الحق  زخمی ہوا ہے۔