دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک نوجوان نے جوتا مار دیا.
سابق وزیر اعظم جب خطاب کرنے کے لئے ڈائس پر آئے تو اگلی صف میں بیٹھے ایک نوجوان نے انہیں جوتا مار دیا، جوتا پھینکنے والے شخص نے ختم نبوت اور ممتاز قادری زندہ باد کے نعرے لگائے.
سابق وزیر اعظم پر جوتا پھیکنے کے عمل سے تقریب میں ہنگامہ برپا ہوگیا، جبکہ جوتا پھینکنے والے نوجوان کو جامعہ کے انتظامیہ نے گرفتار کرلیا ہے.
واضح رہے کہ اس سے پہلے سیالکوٹ میں وزیر خارجہ آصف خواجہ کے چہرے پر اس وقت سیاہی پھینکی گئی تھی جب وہ ورکرز کنوشن سے خطاب کررہے تھے.