سندھ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاتون و اس کے بچے کی بازیابی کےلئے احتجاجی مظاہرہ
دی بلوچستان ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی جانب سے ثمینہ ٹہارانی و انکے کمسن بیٹے اور دیگر گمشدہ سیاسی قومی کارکنان کی رہائی کیلئے لاڑکانہ میں وائس فار مسنگ پرسنز کی ڈپٹی کنویئر سورٹھ لوہار کی سربراہی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
سندھ سے بھی سیاسی کارکنوں کی خواتین و بچوں کی اغواء کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ کےسینئر قومی کارکن علی غلام ٹہارانی کی اہلیہ اور بیٹے کو گھر سے اغواء کیا گیا تھا ۔
علی غلام ٹہارانی کی اہلیہ بی بی ثمینہ اور اس کا بیٹا جو کہ جماعت نہم کا طالب ہے ایاز علی ٹہارانی کو سات مارچ کو پٹھان کالونی ٹنڈو اللہ یار سٹی گھرنمبر 115 سے فورسز نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔