قومی وسائل کی نشاندہی کرنے والے مجرموں کو معاف نہیں کریں گے :یو بی اے

239

یونائیٹڈ بلوچ آرمی یو بی اے کے ترجمان مزار نے  بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سامنے  سلامی دینے والے مخبروں سے دور رہیں کیونکہ  ان سلامی دینے والوں میں سے بعض افراد  ریاست کے لئے جاسوسی و مخبری کرتے ہوئے  بلوچ سرمچار اور قومی وسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں

ترجمان نے مزید کہا ایسے قومی مجرموں کو کسی  صورت معاف نہیں کیا جائے گا

ترجمان نے کہا گذشتہ  کچھ عرصے  سے کوہلو ، کاہاں لہڑی اور دیگر علاقوں میں چند  سرینڈر شدہ افراد قومی وسائل کی نشاندہی کر تے ہوئے انھیں دشمن  ریاست کے حوالے  کر کے اپنے  وطن اور تحریک کے ساتھ غداری کررہے ہیں

ترجمان نے آخر میں کہا کہ  ایسے قومی مجرموں کو تاریخ ، بلوچ قوم اور سرمچار کبھی بھی معاف نہیں کریں گے اور ان کو  عبرتناک انجام تک پہنچا دے گا