قلات : زمینداروں کا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

175

قلات میں کیسکو کے خلاف زمینداروں کا احتجاج جاری زمیندار کسان اتحاد کے زیر اہتمام شیخڑی کے زیر اہتمام کیسکو کے خلاف احتجاج احتجاج کی قیادت زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی نے کی شیخڑی فیڈرکے زمینداروں کی احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمدزئی ملک محمد یو سف مغلزئی حاجی حبیب الرحمان محمد شہی مولوی غلام اکبر پندرانی شیر احمد ابابکی سردار اسدشاہوانی حافظ غلام اللہ میر ممتاز شاہوانی عبدالحفیظ پندرانی حبیب الرحمان شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا.

اس موقع پر شیخڑی کے تمام زمینداروں نے زمیندار کسان اتحاد میں شامل ہو نے کا علان کیا اور زمیندار کسان اتحاد کے سربراہ آغالعل جان احمد زئی کی قیادت میں جدوجہد کرنے کا علان کیا.

انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان کے تحت پورے پاکستان میں لوڈشیڈنگ کو بلکل کم کردیا گیا ہے مگر اب بھی قلات میں بائیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں 80 فیصد بلوں کی ادائیگی کرنے کے باوجود کیسکو بجلی فراہم نہیں کررہی ہے.

انہوں نے کہا کہ کیسکو اہلکاروں نے زمینداروں کے غیر قانونی کنکشنز خود لگائیں اب ختم اس صورت میں کریں گے کہ زمینداروں کو اٹھارہ گھنٹے بجلی فراہم کیئے جائیں 80 فیصد بلوں کی وصولی کے باوجود چوبیس گھنٹو ں میں صرف ایک گھنٹہ بجلی فراہم کرنا زمینداروں کے ساتھ ظلم ہیں انہوں نے کہا کہ زمیندار اپنی خون پسینہ سے اس ملک کا پیہ چلارہے ہیں مگر بدقسمتی سے اس ملک میں زمینداروں کوواپڈا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہیں واپڈا کی ظلم وزیادتیوں اور بجلی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے زمینداروں نے مجبورََ غیر قانونی کنکشنز حاصل کیئے اپنے کروڑوں روپے کی باغات کو خشک ہو نے سے بچائی اس کے لیئے انہوں نے کہا کہ زمیندار غیر قانونی کنکشنز کو قانونی بنانے کے لیئے ہر وقت تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں لیکن کیسکو خود ان کو لیگلائز نہیں کرنے دیتی انہوں نے زمینداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بلز ضرور ادا کریں.