فیسبک پر جعلی پیج سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں، بی ایس او آزاد

208

بلوچ طلبا تنظیم بی ایس او آزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “فیسبک میں نامعلوم افراد کی جانب سے
بی ایس او آزاد کے نام سے ایک جعلی
فیس بُک پیج بنایا گیا ہے”۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ “واضح رہے کہ بی ایس او آزاد کی آفیشل فیس بُک پیج موجود ہے جو فعال بھی ہے لیکن گزشتہ دنوں بی ایس او آزاد کے نام سے ایک جعلی فیس بُک پیج بنایا گیا ہے جس کو بی ایس او آزاد کا آفیشل پیج ظاہر کیا جارہا ہے جو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ میں بی ایس او آزاد کے سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہے”۔

اپنے پیغام میں بی ایس او آزاد نے کہا کہ “اس پیج کا بی ایس او آزاد سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس پیج میں شائع ہونے والے کس بھی قسم کے پوسٹ کا ذمہ دار بی ایس او آذاد نہیں ہے۔ بی ایس او آزاد کے ممبران اور بلوچ طلباء اس پیج کو رپورٹ کرکے فیس بُک ٹیم سے اس پیج کو بند کرنے کی درخواست کریں تاکہ بی ایس او آزاد کے آفیشل فیج کے حوالے سے موجودابہام کو ختم کیا جائے”۔