عفرین میں اب گوریلا جنگ شروع ہو گی : کرد انتظامیہ March 19, 2018 256 Share on Facebook Tweet on Twitter عفرین میں اب گوریلا جنگ شروع ہو گی، عفرین کی کرد انتظامیہ دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق شامی کردوں نے کہا ہے کہ عفرین کی لڑائی کا ایک نیا باب شروع ہو گیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا گیا ہے، جب ترک فورسز نے حامی ملیشیا گروہوں کے تعاون سے شمالی شام کے شہر عفرین کا قبضہ سنبھال لیا ہے۔ اس علاقے کی کرد انتظامیہ نے اتوار کے دن کہا ہے کہ اب جنگجو براہ راست لڑائی کے بجائے گوریلا جنگ شروع کریں گے۔ عفرین ایگزیکٹیو کونسل کے شریک چیئرمین عثمان شیخ عیسیٰ نے کہا کہ ان کی فورسز علاقے میں پھیلی ہوئی ہیں اور ترک اہداف کو نشانہ بنائیں گی۔ دو ماہ کی لڑائی کے بعد ترک فورسز اتوار کے دن ہی عفرین میں ان کرد باغیوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔