شہدائے پسنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں – یونائٹڈ بلوچ آرمی

230

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہدائے پسنی کو ان کی بہادری پر یونائٹڈ بلوچ آرمی خراج تحسین اور سرخ سلام پیش کرتی ہے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بلوچ ریپبلکن آرمی کے شہید ہونے والے کمانڈر شہید جمیل عرف کیا بلوچ، سفر بلوچ عرف ساوڑ، منیر بلوچ عرف یونس اور رئیس عرف حکیم بلوچ نے مادر وطن کی حفاظت کی خاطر اپنے سروں کی قربانی دیکر تمام بلوچ سرمچاروں اور پوری بلوچ قوم کا سر فخر سے بلند کیا.