سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے 3 بھتیجے فورسز کے ہاتھوں اغواء

529

بی این پی مینگل کے رہنما سینیٹر جہانزیب جمالدینی کے تین بھتیجے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سینٹ کے اجلاس میں پوائنٹ آف پبلک امپور ٹینس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذ شتہ ایک ہفتے میں میرے تین بھتیجوں کو غائب کردیا گیا۔

قدرت اللہ جمالدینی, جمالدین جمالدینی کو 28 فروری کو نوشکی سے جبکہ مہراک جمالدینی کو یکم مارچ کی شب کوئٹہ سے اغوا کیا گیا ۔انتظامیہ ایف آئی آر درج کرنے سے اجتناب کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو مورودالزام نہیں ٹھہرایا لیکن یہ ریاست کا فرض بنتا ہے کہ وہ ہر شہری  کی جان ومال کی حفاظت کرے-

چیرمین سینٹ میاں رضاربانی نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بدھ کو ایوان میں آکر بلوچستان سے جمالدینی قبيلے کے نوجوانوں کو اٹھائے جانے کے واقعہ پر جواب دیں