ستائیس مارچ کو قبضے کا دن تسلیم نا کرنا، اکبر بگٹی کے ورثے کو شرمانے کے مترادف ہے۔ خلیل بلوچ

521

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا نمائیندے کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بلوچ ریبلکن پارٹی کے سربراہ براہمداغ بگٹی کے موقف جس میں انہوں نے 27 مارچ 1948 کو پورے بلوچستان پر قبضے کے دن کے حیثیت سے تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا کے ردعمل میں کہا ہے کہ گذشتہ 70 سالوں میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ایک بلوچ قوم پرست بلوچستان پر پاکستانی قبضے کو تسلیم کررہا ہے۔

خلیل بلوچ نے مزید کہا کہ یہ عمل شہید نواب اکبر خان بگٹی کے ورثے کو شرمانے کے مترادف ہے، یاد رہے آج براہمدغ بگٹی نے اپنے مختلف ٹوئیٹ پیغامات میں کہا تھا کہ انکی پارٹی بلوچ ریپبلکن پارٹی 27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر قبضے کے دن کےحیثیت سے تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہے، اس دن محض قلات پر قبضہ ہوا تھا جبکہ باقی بلوچستان اپنی رضا سے پاکستان میں شامل ہوا تھا۔