خضدار : کرخ میں ٹیچرز کی غیرحاضری پر طالبات کا احتجاج

837

خضدار کے علاقے کرخ میں طالبات کا احتجاج ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے خبر کے مطابق کرخ گرلز ہائی اسکول کے طالبات نے ٹیچرز کی غیر
حاضری اور دوسرے شہروں ٹرانسفرز کے خلاف احتجاجاََ روڈٓ بلاک کردیا ۔

طالبات نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے آفیسران نے ہمارے اسکول کو ایک
تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔

طالبات نے کہا کہ آئے روز ٹیچرز کی سفارش کی بناء پر دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے جس سے ہمآری تعلیم تباہ ہو گئی ہے ۔

بعد ازاں ٹیچر ایسوسیشن کے صدر عین الحق رند اور ایس ایچ او کرخ محمد عالم لہڑی کی یقین دہانی پر طالبات نے اپنا احتجاج پانچ روز کے لیےموخر کر دیا