خضدار :فورسز کی گاڑیوں پر بم دھماکہ

273
File Photo

خضدار میں فورسز کی گاڑی پر حملہ ۔

حملے میں گاڑی کو جزوی نقصان کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق وڈھ ضلع خضدار کے علاقے سمان تنگ کے مقام پر فورسز کی گاڑیاں چیک پوسٹ سے وڈھ کی طرف اپنے روزمرہ گشت پر مامور تھیں کہ مین آر سی ڈی روڑ پر ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔

دھماکے سے فورسز کی گاڑیوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

دی بلوچستان پوسٹ رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد فورسز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔