خاران: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

141

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے پہاڑی علاقے لجے توک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے رحمت اللہ ولد عثمان ساسولی جاں بحق ہوگئے۔

علاقائی زرائع نے بتایا کہ گمان کیاجارہا ہے کہ مسلح افراد کا تعلق خفیہ اداروں کی سر پرستی میں کام کرنے والے مقامی ڈیتھ سکواڈ سے ہے، تاہم اس بات کی ابھی تک کسی باوثوق زرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔