حب چوکی: شاہ نورانی جانے والی بس حادثے کا شکار

380

ٹی بی پی ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں وایرب ندی کے مقام پر شاہنورانی جانے والی بس حادثے کا شکار-

تفصیلات کے مطابق شاہ نورانی جانے والے زائرین کے بس شاہ نورانی کے قریب الٹ گئی-

نامہ نگار کے مطابق حادثے میں 15 زائرین زخمی ہوئے ہے-

ریسکیو ذرائع کےمطابق زخمیوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں-

زخمیوں کو شاہ نورانی او پی ڈی منتقل کردیا گیا تھا، مگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔-

زخمیوں میں 6افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

یاد رہے کہ شاہ نورانی کے مقام پر ہر سال لاکھوں افراد زیارت کےلیے کیلئے جاتے ہیں۔