حاجی انور ایڈووکیٹ کی بی این ایم میں شمولیت خوش آئند ہے۔ خلیل بلوچ

404

بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مراد بلوچ نے بزرگ سیاسی رہنما حاجی انور ایڈوکیٹ کی بی این ایم میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اور تجربہ کو قومی تحریک کیلئے مثبت انداز میں بروئے کار لاکر تحریک آزادی میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا حاجی انور ایڈوکیٹ کا طویل سیاسی سفر ، بیٹے کی شہادت اور خاندان کی قربانیوں کو بلوچ قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بی این ایم میں ان کی شمولیت یقیناًایک مثبت پیشرفت ثابت ہوگی اور امید ہے کہ وہ بلوچ شہدا کی قربانیوں کی پاسداری کرکے آزاد بلوچستان کی جدو جہد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

حاجی انور ایڈوکیٹ کا سویٹزرلینڈ میں طویل جلا وطنی میں خاموشی کے بعد بی این ایم کے پلیٹ فارم کا انتخاب پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یہی توقع رکھتے ہیں کہ مغربی دنیا میں اظہار رائے کی آزادی کا فائدہ اُٹھا کر پاکستانی مظالم اور بلوچ مسئلہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کردار ادا کریں گے۔