تمپ: کوھاڑ میں فورسز کی جانب چادر و چار دیواری کی پامالی اور بربریت کی اطلاعات

195

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے آج علی الصبح سے کوھاڑ میں چادر و چار دیواری پامال کر کے بربریت کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے کوھاڑ میں فورسز نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر کے چادر و چاردیواری پامال کر کے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار کی۔

جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ علاقے سے فورسز نے مبینہ طور پر کئی افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے۔