تمپ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی آر اے

198

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بی آر اے کے سرمچاروں نے 10 مارچ کو مند سے تربت جانے والے فوجی قافلے پر میر آباد کے مقام پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

جبکہ گذشتہ روز تمپ کے علاقے آسیہ آباد میں قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔

ترجمان سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگی-