تمپ سےدو لاپتہ افراد بازیاب

163

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے-

بازیاب افراد کی شناخت دلمراد ولد علی سکنہ دازن تمپ اور احمد ولد عبدالکریم سکنہ گومازی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 دسمبر 2017 کو کیچ کے علاقے تمپ سے پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن دلمراد ولد علی سکنہ دزان تمپ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا-

جبکہ احمد ولد عبدالکریم کو 2ستمبر2017کو تمپ کے علاقے گومازی میں عید گاہ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح دونوں افراد تمپ میں موجود پاکستانی فورسز کے کیمپ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئےہیں-