تربت: مکران میلے سے کمسن نوجوان کو فورسز نے لاپتہ کردیا

239

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے ریاستی سرپرستی میں منائے جانے والی مکران میلے سے کسمن نوجوان کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا ہے.

اطلاعات کے مطابق لاپتہ کئے جانے والے تیرہ سالہ نوجوان کو کہن پشت کے رہائشی محمد امین کا بیٹا بتایا جارہا ہے.

واضح رہے کہ بلوچستان سے کئی افراد کو فورسز نے پچھلے کچھ سالوں میں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ان افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ لاپتہ افراد میں بچوں اور عورتوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے۔