تربت : لاپتہ اسکول ٹیچر کی بازیابی کے لئے خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

264

تربت میں لاپتہ اسکول ٹیچر کی بازیابی کے لئے خواتین رشتہ دار کمشنر آفس پہنچ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطباق ماسٹر مجاہد کو فورسز نے بلاوجہ گرفتار کرکے لاپتہ کیا ہے اس کی بازیابی کے لئے کمشنر کردار ادا کریں ۔

احتجاجی خواتین  کے مطابق ماسٹر مجاہد کو 5مارچ کی رات فورسز نے آپسر میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا اور آج تک ان کے متعلق ہمیں معلومات نہیں دی جارہی نا ہی ان کا جرم بتایا جارہا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد پر مشتمل مظاہرین نے کمشنر مکران کی آفس کے سامنے کئی گھنٹوں دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ مغوی جو پیشے کے لحاظ سے سرکاری اسکول کے ٹیچر ہیں جن کی پوسٹنگ کلاہو کے ایک اسکول میں ہے بے گناہ ہیں انہیں فوری رہائی دی جائے ۔

اگر سرکار کے نزدیک وہ مجرم ہیں یا مشکوک سرگرمی میں ملوث رہے ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کرکے ان پہ مقدمہ چلایا جائے۔
گھر میں کود کر اغواء کرنا غیر قانونی عمل ہے اس سے اہل خانہ ہراساں اور خدشات کا شکار ہیں۔