تربت: اسکول ٹیچر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

236

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ سے ایک اسکول ٹیچر کو فورسز نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا-

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے شاپک کے رہائشی ماسٹر مجاہد کلوزائی ولد ماسٹر شہداد کو رات ایک بجے تربت کے علاقے آبسر میں  انکے گھر پر چھاپہ مار کر پاکستانی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا-

علاقائی ذرائع کے مطابق ماسٹر مجاہد ” پڈی لعل محمد بازار، جرک کولواہ ” میں بطور ٹیچر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، اور تربت اپنے فیملی سےملنے اور تنخواہ وصول کرنے کی غرض سے آئے تھے-

یاد رہے کچھ مہینے قبل اسکے بھائی منیر احمد جو کہ ڈنڈار ہائی اسکول میں بطور ہیڈماسٹر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں کو تربت کے ایجوکیشن دفتر سےسیکورٹی اہلکاروں نے اغواہ کر کے کچھ دن تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا تھا۔