تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کو فرو غ دے کر جامعہ کی درجہ بندی کو بلند کیا جاسکتا ہے: وی سی

225

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے زیر صدارت ایک اہم تعلیمی اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ بلوچستان کے رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، اورک، جی ایس او اور فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں رواں برس کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، گزشتہ دو برسوں کی کارکردگی رپورٹ، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ حالیہ ایچ ای سی کے مرتب کردہ رپورٹ نے جامعہ بلوچستان کو ملک کے جنرل اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ڈبلیو کیٹگری میں شامل کرنے کو خوش آئند اقدام کرار دیا اور مختلف معاملات زیر غور لائے گئے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک انتہائی خوش آئند اقدام ہے کہ جامعہ بلوچستان ملک کی بڑی یونیورسٹیوں میں ڈبلیو کیٹگری میں شامل ہوا ہے۔ جو کہ تحقیقی، تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی محنت، اداروں کی بہتر کارکردگی سے ممکن بنائی گئی ہے اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی جامعہ تعلیمی معیار میں بہتری اور کامیابیوں کے مناظر طے کرتے ہوئے ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے صف میں شامل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کو فرو غ دے کر جامعہ کی درجہ بندی کو بلند کیا جاسکتا ہے۔ اور اس حوالے سے جامعہ تمام شعبہ جات کی کاکردگی کو کوالٹی انیسمنٹ سیل کے تحت بروء کار لارہی ہے اور تمام تعلیمی سرگرمیوں کے رپورٹ کو ایچ ای سی کو مرتب کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کی تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں کو جامعہ پالیسی کے تحت ترتیب دیئے گئے ہیں۔ نئے داخلوں کے طریقہ کار، شعبہ جات کی کارکردگی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مثبت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تاکہ طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم اور جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کیا جاسکے ۔ آخر میں انہوں نے تمام ڈائریکٹرز کو مستقبل کے تعلیمی بہتری اور کارکردگی کے حوالے سے اپنے رائے پیش کیں۔